ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
06-30-2024
(لاہور نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گفتگو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم اور ملک کیلئے جو حاصل کرنا چاہتا تھا وہ حاصل کرلیا، آج کا فائنل میچ میری زندگی کا ایک یادگار فائنل ہوگا ، جسے میں کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ اس دن کی اہمیت میرے تمام کرکٹ کیریئر کیلئے اس لیے بھی زیادہ ہے کہ آج کے دن میری ٹیم ورلڈکپ چیمپئن بنی اور میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ واضح رہے ویرات کوہلی نے 125 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔