ارشد ندیم ڈائمنڈلیگ میں شرکت کیلئے کب پیرس روانہ ہوں گے؟حتمی تاریخ سامنے آگئی

06-29-2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین اسٹار ارشد ندیم7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے لیے پیرس روانہ ہوں گے۔

کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اب تھروز کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پالیں گے۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل خواجہ جنید نے پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا، انہوں نے ارشد ندیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہرممکن سپورٹ کا یقین دلایا۔