لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

06-29-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، جیل روڈ پر 17.5، ایئرپورٹ پر 0.5، گلبرگ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 10 ، اپر مال میں 15، مغلپورہ میں 3 ملی میٹر، تاجپورہ میں 4، نشتر ٹاؤن میں 15، فرخ آباد میں 1، سمن آباد میں 11 ملی میٹر، جوہر ٹاﺅن میں 1 اور قرطبہ چوک میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ ہو گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔