دواساز کمپنیوں نےوزن کم کرنے کی نئی ادویات بنانا شروع کردیں
06-29-2024
(ویب ڈیسک) دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کی نئی ادویات تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نئی GLP-1 ادویات کو بنانے کے عمل میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ادویات ذیابیطس اور وزن میں کمی سے نمٹنے سے آگے بڑھ کر جگر اور دل کی صحت کو بہتر کر سکتی ہیں اور موجودہ ادویات کے سبب ہونے والے نقصان جیسے کہ پٹھوں کا ختم ہونا، کو کم کر سکتی ہیں۔ GLP-1 ایگنسٹس عام طور پر وزن کم کرنے کی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مرکب ہاضمے کے عمل کو سست کر کے GLP-1 نامی ہارمون کے عمل کی نقل کرتے ہیں جس سے لوگوں کو زیادہ دیر تک بھرے پیٹ کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم، وزن کم کرنے والی کچھ ادویات بشمول Ozempic کو پٹھوں میں کمی اور متلی کا سبب ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔محققین کی جانب سے 27 نئی GLP-1 ادویات کے متعلق ڈیٹا ذیابیطس ایسوسی ایشن (ADA) کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔