فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں: حافظ نعیم الرحمان

06-29-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے ،حکومت کو اب تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے، فوج ، عوام ،جمہوریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے، نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم دی جائے، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن اور اشرافیہ دوست بجٹ ہے ،اتحادی اور حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں ، نیپرا کے کنٹریکٹ کو جماعت اسلامی چیلنج کرے گی۔