یکم جولائی: پاکستان کا بینکاری شعبہ عام لین دین کیلئے بند رہے گا

06-29-2024

(لاہور نیوز) یکم جولائی 2024 کو پاکستان کا بینکاری شعبہ عام لین دین کے لئے بند رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک، کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ یکم جولائی کو حاضر رہے گا لیکن عام لین دین نہیں ہو گا۔