مریم نواز کے اقدامات نظر آرہے، اپوزیشن ملک کو آگے بڑھنے دے: پنجاب حکومت

06-29-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہاہے کہ اب غریب عوام 100 سے 150 روپے میں باآسانی سبزی خرید سکتی ہے۔

ڈی جی پی آر میں صوبائی وزرا اعظمیٰ بخاری اور بلال یاسین نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، مریم نواز کی طرز حکومت سے نہیں لگتا کہ ان کی پہلی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ نے ہلڑ بازی کے باوجود اسمبلی میں سب سے بڑی تقریر کی، مریم نواز کے تمام پروجیکٹ زمین پر نظر آتے ہیں، روٹی کی قیمت میں کمی کے ساتھ اس پر عمل درآمد بھی کروایا، وزیر خوراک کو جب بھی کوئی ٹاسک دیا گیا انہوں نے اسے مکمل کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کر رہی ہے، اب غریب عوام 100 سے 150 روپے میں باآسانی سبزی خرید سکتی ہے۔ بلال یاسین نے کہا 50فیصد آٹا سستا کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات نظر آ رہے ہیں، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اپوزیشن مذاق اڑایا کرتی تھی، روٹی 20 روپے کی ملتی تھی اور آج 14 روپے سے کم میں مل رہی ہے، فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں 100 دنوں میں 50 فیصد بہتری ہوئی۔ انہوں نے کہا پھلوں میں مضر صحت کیمیکلز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب بس کر دیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔