لاہور کے چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروا دی گئی
06-29-2024
(لاہور نیوز) مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے والے چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صرف نو من پسند کنٹریکٹرز کو نواز دیا گیا، بادامی باغ، سکندریہ ، جناح ٹرمینل، ٹھوکر اور رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی نیلامی کروا دی گئی۔ 2024 میں 48 ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی گئی، 45 کنٹریکٹرز نے نیلامی میں حصہ لیا۔ چار لاری اڈوں کو آوٹ سورس کرنے سے سالانہ چار ارب ریونیو حاصل ہوتا ہے۔