بیالوجی کی کتابوں سے محرومی، نہم کے ہزاروں طلباء رل گئے

06-29-2024

(ویب ڈیسک) نیا تعلیمی سال شروع ہوئے 3 ماہ گزر گئے،تاحال نہم جماعت کے سیکڑوں بچوں کو بیالوجی کی کتاب نہیں مل سکیں۔

لاہور میں 8 سے دس ہزار بچوں کو رواں سال کی ابھی تک بیالوجی کی نئی کتاب نہیں مل سکی، ان سے بیشتر طلباء پرانی کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ بیالوجی کی کتاب نہ ملنے کے باعث بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں ہوم ورک کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونےمیں ڈیڑھ ماہ باقی رہ گیا ہے، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ بیالوجی کی کتاب کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ دوسری جانب پی سی ٹی بی کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق مفت درسی کتب فراہم کردی گئی ہیں،لاہور کے سکولوں کو بھی ڈیمانڈ کے مطابق کتابیں مل گئی ہیں،کتابیں کم ہیں تو ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان ڈیمانڈ بھجوائیں۔