اے این ایف کی کارروائیاں: 111 کلوسے زائد منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار
06-29-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری، 4 کارروائیوں میں 111 کلوسے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئرآفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے44 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔ لالوکھیت کراچی کے قریب ملزم سے 108 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ سوہاوہ، جہلم کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس پکڑی گئی۔ فاریسٹ پارک میانوالی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔