رات کے وقت زیادہ روشنی کس بیماری کا سبب بن سکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
06-28-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ رات 12:30 سے صبح 6 بجے کے درمیان زیادہ روشنی کا افشا ہونا ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرات سے تعلق رکھتا ہے۔
محققین کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ روشنی کا نیند کے طرز کو متاثر کرنا ہے، جو صحت مند انسولین کی حساسیت اور خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہوتی ہے۔سینئر محقق کا کہنا تھا کہ رات میں روشنی کا ہم پر افشا ہونا ہمارے سرکاڈین رِدم (جسم کی اندرونی گھڑی) میں خلل ڈال سکتا ہے جس سے انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلیاں جسم کی بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، جس کا بالآخر نتیجہ ٹائپ 2 ذیا بیطس ہونا نکلتا ہے۔