مون سون کے پیش نظر سی بی ڈی نے نکاسی آب کی تیاریاں مکمل کرلیں

06-28-2024

(لاہور نیوز) رواں سال مون سون بارشوں کے پیش نظر بارشی پانی کے نکاس کے لیے سی بی ڈی پنجاب نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

والٹن روڈ پر پندرہ کیوسک کے دوعارضی سمپ پمپ  نصب کر دئیے گئے، دونوں  سمپ پمپس کا کامیاب ٹیسٹ رن بھی کر لیا گیا ہے، سمپ پمپس والٹن روڈ پر بارشی پانی کے نکاس کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔ سی بی ڈی حکام کے مطابق بروقت بارشی پانی کی نکاسی سے والٹن روڈ کے رہائشیوں  کے لیے آسانی پیدا ہوگی،والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے میں مین سیور کنڈیوٹ اور اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے،  رواں سال اکتوبر میں والٹن روڈ کی مین کیرج وے کو  ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔  سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ  عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے تمام تر انتظامات کیے جا رہے ہیں، والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے میں تعمیرات کی وجہ سے مون سون  میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے ۔