پنجاب میں سرکاری جامعات کے قائم مقام وائس چانسلرز کے اختیارات محدود
06-28-2024
(لاہو رنیوز) گورنر پنجاب نےسرکاری جامعات میں تعینات قائم مقام وائس چانسلرز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کی 25 جامعات میں تعینات قائم مقام وائس چانسلرز کے اختیارات محدود کر دیئے گئے، قائم مقام وائس چانسلرز کو سینڈیکیٹ اور سینٹ اجلاس منعقد کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ قائم مقام وائس چانسلرز کو اساتذہ کی ترقیاتیوں اور تعیناتیوں سے بھی منع کر دیا گیا، قائم مقام وائس چانسلرز کوئی سلیکشن بورڈ اجلاس بھی نہیں بلا سکیں گے جبکہ یونیورسٹی سے متعلق کوئی لانگ ٹرم پلاننگ اور منصوبہ بھی متعارف نہیں کرا سکیں گے۔ گورنر پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی نے کل ہفتے کے روز سینڈیکیٹ اجلاس طلب کر رکھے ہیں۔