وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگا پڑ گیا

06-28-2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگاپڑگیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کےد وران  احتجاج کی پاداش میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن چیمبر کا اسمبلی سٹاف واپس لے لیا۔ پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اپنے انتظام کردہ ظہرانے پر کھانا فراہم کرنے والے سٹاف کو بھی واپس بلا لیا گیا، سپیکر اور حکومت جو ایکشن لینا چاہتے ہیں شوق سے  لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج کا آئینی حق استعمال کیا،ہم حقیقی اپوزیشن ہیں کمپرومائز اپوزیشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بیک ڈور بات نہیں کریں گے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ نے ثابت کردیا وہ چھوٹے دل کی مالک ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکیں۔ اپوزیشن قیادت نے اعلان کیا کہ مقدمات ہوں، گرفتاریاں یا سپیکر کوئی ایکشن لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کی 100دن کی کارکردگی یہ ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنا اور ہتک عزت بل لائی ہیں۔