عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے:پی ٹی آئی اراکین کی متفقہ قرارداد

06-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا  جس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی گئی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی، اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اراکین کا قرارداد میں کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کے فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریک انصاف کے تمام ممبران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔