عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

06-28-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے کے بعد 2326 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ہو گئی جبکہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2850 روپے پر برقرار ہے۔