ٹی 20 ورلڈ کپ: سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ نوکیا کے نام

06-28-2024

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر اینریچ نوکیا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اینریچ نوکیا ٹی 20 ورلڈ کپ میں 100 ڈاٹ بالز کرانے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں، نوکیا ورلڈ کپ 2024 میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں۔ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر اینریچ نوکیا نے ورلڈ کپ 2024 کے دوران اپنے 8 میچز میں 186 گیندیں کرائیں اور انہیں صرف 7 چھکے اور 11 چوکے لگے۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے ہی مارکو جانسن نے اس ایڈیشن میں 96 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 93 ڈاٹ بالز کرائیں تھیں۔ رواں ایڈیشن میں افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کرائی ہیں۔