عثمان وزیر نے تھائی باکسر کو ہرا کر اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی
06-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ بھی جیت لی۔
بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے شاندار پنجنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ڈھیر کردیا اور ناک آؤٹ کے ذریعے یہ مقابلہ جیت لیا۔ عثمان وزیر اپنی تمام 13انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں، عثمان وزیر پاکستان کیلئے ورلڈ یوتھ ٹائٹل،ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں۔ فائٹ میں کامیابی کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا ہے۔ عثمان وزیر نے بتایا کہ اُنہیں اپنی 13ویں فائٹ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا مگر حکومت نے وعدے کے باوجود سپورٹ نہیں کیا، وہ اس فائٹ کیلئے فیس جمع نہیں کراسکے اس لیے بغیر لڑے اُن سے یہ ٹائٹل واپس لے لیا گیا، اُنہیں جیت کی خوشی ہے مگر افسوس بھی ہے ۔