وہاب ریاض کا خود پر الزامات سے متعلق ایکشن ،صحافی کےخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
06-27-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئرمنیجر وہاب ریاض نےخود پر الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
رپورٹ کےمطابق وہاب ریاض نےصحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں صحافی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کادعویٰ کیا گیا ہے۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق الزامات لگانے پر صحافی کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کو کہا گیا ہے جب کہ معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کارتوائی کا آغاز کیاجائےگا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدارکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔