لمبے عرصے تک تنہائی کس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہے؟جانئے

06-27-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ طویل مدتی تنہائی فالج کے خطرات کو 56 فی صد تک بڑھا سکتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق  محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ دائمی تنہائی عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ وہ افراد جو وقتی تنہائی سے گزرتے ہیں ان میں طویل مدت سے تنہائی میں مبتلا افراد کے مقابلے میں فالج کے اضافی خطرات نہیں ہوتے۔ تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر نے بتایا کہ تنہائی کو عوامی صحت کے بڑے مسئلے کے طور پر سمجھنے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کے نتائج اس پر مزید روشنی ڈالتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ تنہائی فالج کے وقوعات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جو کہ خود (یعنی فالج) عالمی سطح پر طویل مدتی معذوری اور اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔