شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ پر شوبزشخصیات کا پارہ بھی ہائی ،اداکار بلال قریشی کی حکومت پر تنقید

06-27-2024

(ویب ڈیسک) اداکار بلال قریشی نے شدید گرمی میں طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ملک بھر کے بیشتر شہر و دیہات شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ اس دوران طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسے میں پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شدید برہم ہوتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں حکومتِ پاکستان کے نام پیغام جاری کیا  ہے۔ بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ہر سال شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بِل بڑھا دیے جاتے ہیں،غریب لوگ رو رہے ہیں۔اداکار نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں نے عوام کو پاگل کردیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کچھ حیا کرنی چاہیے اور اس بدترین گرمی میں تھوڑی شرم بھی کرنی چاہیے۔