لاہور ہائیکورٹ: مختلف واقعات میں جاں بحق وکلا کے کیسز بارے اجلاس طلب
06-27-2024
(لاہور نیوز) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان کا بڑا فیصلہ، مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے کیسز کی تفتیش سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔
آئی جی پنجاب، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، سی سی پی او سمیت دیگر افسروں کو کل طلب کر لیا گیا، صدر سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار، ممبر پاکستان بار کونسل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا، اجلاس میں وکلا کی ہلاکتوں کے کیسز کی تفتیش سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔