چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک پھر ہاتھ ہوگیا،گلوکار کاگانا 'بدوبدی'یوٹیوب پر واپس آکردوبارہ ڈیلیٹ

06-27-2024

(ویب ڈیسک) خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ‘بدو بدی’ یوٹیوب پر واپس آنے کے ایک روز بعد دوبارہ ڈیلٹ ہوگیا۔

چاہت فتح علی خان نے رواں سال عیدالفطر کی چند رات پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا اور اس گانے پر 28 ملین ویوز آگئے تھے۔28 ملین ویوز کے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سےچاہت فتح علی خان کایہ گانا ڈیلیٹ کردیا تھا، ‘بدو بدی’ ڈیلیٹ ہونے پر جہاں چاہت فتح افسردہ ہوئے تھے تو وہیں پاکستان کے نامور گلوکار، اینکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔   اب چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی کوششوں کے بعد یوٹیوب نے اُن کے گانے ‘بدو بدی’ سے کاپی رائٹ اسٹرائیک ہٹا دی تھی جس کے بعد اُن کے چینل پر گانا واپس آگیا تھا۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ واپس آنے پر بہت خوش تھا لیکن کچھ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے میرا گانا ایک بار پھر ڈیلیٹ کروا دیا ہے۔   سوشل میڈیا اسٹار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ معروف گلوکار، اینکرز اور یوٹیوبرز میری مخالفت کیوں کررہے ہیں؟ میں اپنا روزگار کما رہا ہوں، مجھے میری 8 سال کی محنت کے بعد شہرت ملی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گانوں پر اپنا پیسہ خرچ کیا ہے، کسی نے مجھے اسپانسر نہیں کیا، جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو میں اُن سے یہی کہوں گا کہ میرے مزید گانے آئیں گے اور میں اپنی گلوکاری جاری رکھوں گا۔