صدف کنول کے والد اور بھائی نے کتنے سال ان سے بات نہیں کی؟اداکارہ کا بڑا انکشاف

06-27-2024

(ویب ڈیسک) ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن کی دنیا میں داخل ہونے کے فیصلے پر ان کے والد اور بھائی ناراض ہوگئے تھے۔

رپورٹ کےمطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صدف کنول نے ماڈلنگ کے اپنے کیریئر کی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماڈلنگ کے فیصلے پر اہلخانہ کا ردعمل کیا تھا۔صدف کنول نے کہا کہ میری پھوپھو اداکارہ تھیں، اُنہوں نے سلطان راہی جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، میں ہمیشہ اپنی پھوپھو کے کام سے متاثر ہوتی تھی اور میں چاہتی تھی کہ میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن جاؤں۔ ماڈل نے کہا کہ جب میری فیملی کو معلوم ہوا کہ میں ماڈلنگ کررہی ہوں تو میرے والد اور بھائی بہت غصہ ہوئے اور اُنہوں نے 2  سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔صدف کنول نے کہا کہ اُس وقت صرف میری والدہ میری حمایت میں میرے ساتھ کھڑی تھیں، امی نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تم ماڈلنگ کرنا چاہتی ہو تو کر لو۔