سکھ میرج ایکٹ رولز کی منظوری پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

06-27-2024

(لاہور نیوز) سکھ میرج ایکٹ رولز کی منظوری پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان دنیا کے پہلے سکھ میرج ایکٹ کے رولز کی منظوری پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، وزیراعلیٰ نے پنجاب کی سکھ کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے اپنے عملی اقدام سے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ اقلیتیں ان کے سر کا تاج ہیں۔