ڈولی میں تو مجھے صحافیوں نے بٹھانا ہے: میرا کا شادی سے متعلق سوال پر جواب

06-27-2024

(لاہورنیوز) اداکارہ میرا نے کہا کہ میڈیا نے میری شادی ضرور کروانی ہے، ڈولی میں تو آپ سب صحافیوں نے مجھے بٹھانا ہے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، خلیل الرحمان قمر تیس اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں  بھی نظر آئیں گی۔ شادی کے سوال پر میرا نے کہا کہ ڈولی میں تو مجھے صحافیوں نے بٹھانا ہے، جسے مجھ سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے آئے کیوں کہ میڈیا نے تو میری شادی ضرور کروانی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں اور مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں، الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور اصل فوکس کام پر ہے۔