سیف سٹی کیمروں سے غیر قانونی پارکنگ کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے، کمشنر لاہور

06-27-2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران کی شرکت ہوئی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا ٹیپا شہر میں ٹریفک سگنلز پر لین مارکنگ کو چیک کرے، ضرورت کے مطابق لین مارکنگ کرے، ٹریفک قوانین آگاہی کیلئے مہم شروع کریں، ٹریفک قوانین پر پابندی مہذب قوم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کی سہولت کیلئے جامع ترین ٹریفک انٹروینشنز کی واضح ہدایات کے مطابق عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، مشترکہ کارروائیوں سے دو تا تین پوائنس پر تجاوزات ہٹانے سے ٹریفک روانی قائم ہوئی ہے، روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی کیساتھ ٹریفک ایجوکیشن و آگاہی کیلئے بھی پلان ناگزیر ہے۔  کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا جوائنٹ کمیٹی نے مختلف چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر دی ہے، کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہئے۔