چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان خاندانی تعلقات بحال

06-27-2024

(لاہور نیوز) چوہدری برادران کی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان خاندانی تعلقات بحال ہو گئے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری پرویز الہی نے چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین دوران قید بھی چوہدری پرویز الہی سے جیل میں جا کر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انکی خیریت دریافت کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاست اپنی اپنی ہو گی، چوہدری شجاعت حسین ق لیگ اور چوہدری پرویز الہی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست جاری رکھیں گے تاہم دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات کی بحالی عمل میں آئی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کی ملاقات گزشتہ دنوں ہوئی، چوہدری پرویز الہی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آئے تھے۔