یاسرپیرزادہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی تعینات

06-27-2024

(لاہور نیوز) یاسر پیرزادہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کردیا گیا۔

یاسر پیرزادہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے ، ان کی ٹرانسفر منسٹری آف آئی پی سی کے ماتحت سپورٹس بورڈ میں کردی گئی۔ یاسر پیرزادہ کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔