موٹر بائیکس کی فراہمی ،پنجاب حکومت نے طالبات کا کوٹہ 27ہزار کر دیا
06-27-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب میں طلبا و طالبات کے لیے آسان اقساط پر موٹر بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ، پنجاب حکومت نے طالبات کے لیے موٹر بائیکس کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موٹر بائیکس کے حصول کے لیے 12 ہزار سے زائد طالبات نے درخواستیں دی ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے طالبات کے کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے موٹر سائیکلز کی تعداد 20 سے 27ہزار کردی گئی ہے۔