ہربنس پورہ کے قریب نہر سے صندوق بند لاش برآمد

06-27-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ کے قریب نہر سے صندوق بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کو قتل کرکے صندوق میں بند کیا گیا اور پھر اس کی لاش کو میڈیکل سکیم کے قریب پھینک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ، لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے ۔