لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں 150 روپے تک اضافہ

06-27-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1650سے بڑھ کر 1700روپے ہوگئی، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے  کا تھیلا 1700 سے بڑھ کر 1850روپے کا ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا، گندم کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے فی من ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔