15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال ، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
06-27-2024
(ویب ڈیسک) شاہدرہ سے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے پولیس کو کال کرکے اطلاع دی کہ چور ان سے 2 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔
شاہدرہ سے جھوٹے کالر نے 15 پرپولیس کو کال ملائی اور ان کو بتایا کہ ڈاکو ان سے گن پوائنٹ پر دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ شاہدرہ پولیس کی جانب سے کی گئی کال پر فوری طور پر ریسپانس دیا اور موقع پر پہنچ گئے۔ دوران پوچھ گچھ ملزمان زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکے ، چاروں ساتھیوں کے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکے اور پولیس نے پھر ان کو جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اومیاں تحسین نجم نے بتایا کہ ملزم عمران نے لین دین کے تنازع میں ایک پارٹی کو 2 کروڑ دینےتھے اور ملزمان ملکر 2 کروڑ ہڑپ کرنے کے چکر میں تھے۔ پولیس کی جانب سے ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔