نوازشریف سے ڈی جی والڈ سٹی لاہور کی ملاقات،قدیمی عمارتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال
06-27-2024
(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری نے ملاقات کی ہے۔
جاتی امراء رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،میاں نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبوں سے صدر ن لیگ کو آگاہ کیا،انہوں نے شاہی قلعہ اور لاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا۔ ملاقات میں لاہور کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔