ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کا من مانا اضافہ

06-27-2024

(ویب ڈیسک) سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت شروع کر دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں کہیں بھی ایل این جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں حالانکہ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے فی کلو قیمت مقرر کی تھی جب کہ مارکیٹ میں گیس 270 سے 280 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔ عرفان کھو کھر نے کہا کہ اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر 180، کمرشل سلنڈر 675 روپے مہنگا ہو گیا اور 2770 روپےسرکاری قیمت والا گھریلو سلنڈر 3600 سے 3780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10715 روپے سرکاری قیمت والا کمرشل سلنڈر 13500 سے 14175 میں فروخت ہو رہا ہے۔