پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

06-27-2024

(ویب ڈیسک) 4 بار مسلسل قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخ کا بڑھنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں، حتمی حساب و کتاب اور موجودہ ٹیکس ریٹس کی بنیاد پر پٹرول کی قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت پٹرول فی لیٹر قیمت 258.16 روپے اور ڈیزل 267.89 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔