پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان
06-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 360 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 635 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔