جویریہ عباسی کی ہونے والی ساس کا اداکارہ کیلئے خوبصورت تحفہ
06-27-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی ہونے والی ساس نے اُنہیں خوبصورت تحفہ دے دیا۔
جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے ہاتھ میں لال اور گولڈن رنگ کی دلکش چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ اُنہیں یہ خوبصورت چوڑیاں، اُن کی ساس نے تحفے میں دی ہیں۔ اُن کے ہاتھ کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2024 میں جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔