اے این ایف کی کارروائیاں ، 344 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
06-27-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے چار مختلف کارروائیوں میں 344 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
اے این ایف کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان کا بتانا ہے کہ نوکنڈی چاغی سے 316.7 کلو آئس اور 17.2کلو افیون برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو چرس برآمد جبکہ قیوم آباد کراچی میں ملزم سے 2.9 کلو چرس برآمدکی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی ڈیرہ غازی خان روڈ ملتان میں کی گئی جہاں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔