ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور افریقا کا تاریخ کا مختصر ترین سیمی فائنل
06-27-2024
(ویب ڈیسک) افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا میچ ٹی 20 ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل ثابت ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا فیصلہ 124 گیندوں میں ہوگیا، افغانستان نے 71 اور جنوبی افریقا نے محض 53 گیندیں کھیلیں۔ اس سے قبل 2014 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل کا فیصلہ 203 گیندوں میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔