خبردار:لاہور میں ایڈز کے 53 نئے کیسز سامنے آ گئے

06-27-2024

(ویب ڈیسک)لاہور شہر میں ایڈز کا خطرہ بڑھنے لگا!ایک ماہ کے دوران شہر کے 8 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کے 53 کیسز سامنے آگئے۔

سب سے زیادہ کیسز جنرل ہسپتال میں سامنے آئے۔ جنرل ہسپتال میں 22 کیس پازٹیو آئے ۔ میو ہسپتال 8،سروسز ہسپتال 8 جبکہ سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ میں بھی 6 کیس سامنے آئے۔ جناح ہسپتال 5،سر گنگارام ہسپتال 2 اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2 کیسز سامنے آئے۔   واضح رہے کہ  ملک میں نا صرف منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ منشیات کے عادی افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح ہر دوسرے سال دوگنی ہوتی جارہی ہے جو متعلقہ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔