شاہدرہ : 8 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق، سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

06-27-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 8 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہادی کے نام سے ہوئی ، ہادی گھر میں موجود پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی ، لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب قلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا، جہاں 18 سالہ امجد نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ۔