معروف لوک گلوکار حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
06-27-2024
(لاہور نیوز) معروف لوک گلوکار حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے، گلوکار کی میٹھی آواز کا سحر برسوں بعد بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق درویش صفت گلوکار حامد علی بیلا کچھ اس طرح ڈوب کر کافیاں، غزلیں اور گیت گاتے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہو جاتا، مادھو لال حسین کا کلام تو لوک گلوکار کی پہچان بن گیا، پٹیالہ گھرانے کی آواز سب سے پہلے ریڈیو پاکستان سے گونجی اور پھر شاہ حسین، غلام فرید، محمد بخش کی کافیاں گاتے گاتے یہ فقیر منش فنکار فن اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتا گیا۔ حامد علی بیلا نے شاہ حسین کی لکھی ایک کافی گائی جو آج بھی ان کی پہچان ہے، گلوکار نے مسحور کن لوک اور صوفیانہ گائیکی کی بدولت پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈ پائے مگر تنگ دستی نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا، حامد علی بیلا نے اندرون لاہور میں ایک کمرے کے مکان میں عمر گزار دی، عظیم فنکار کسمپرسی کی حالت میں ہی 27 جون 2001ء کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گیا۔