پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے والے افراد خبردار، ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی
06-26-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں موجود کیمیکل اجزاء اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کے درمیان تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ کھانے اور پینے کے پیکجز بشمول پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں، بنانے کے لیے استعمال کیا جانے والا کیمیکل بسفینول اے (بی پی اے) جسم میں شوگر کو قابو کرنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت کو کم کر سکتا ہے۔ ماضی کے مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ کیمیکل بی پی اے پلاسٹک اور ایپوکسی ریسن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کو انسانوں میں ہارمونز میں خلل ڈال سکتا ہے۔واضح رہے ماضی میں کی جانے والی کسی بھی تحقیق میں اس کیمیکل اور ذیابیطس کے خطرات میں اضافے کا براہ راست جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔