سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ،ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بڑی بڑی اداکاراوں کوہرا دیا

06-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ میں تمام بڑی اداکاراؤں کو شکست دے دی۔

جنت مرزا کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی واحد شخصیت بن گئی ہیں جن کے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25 ملین فالوورز ہیں۔ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔جنت مزرا نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں،میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو اُنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔