حج کی تصاویر شیئر کرنے پر عوامی تنقید پراداکار یاسر حسین نے منہ توڑ جواب دے دیا

06-26-2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اُن کی حج کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں کہا کہ میرے لیے حج کی سعادت حاصل کرنا زندگی کا یادگار لمحہ ہے اور دیگر لوگوں کی طرح میں نے بھی اپنی زندگی کے ان یادگار لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا۔ اداکار نے کہا کہ حج کے دوران، ناصرف ہم نے بلکہ دُنیا بھر سے آئے ہوئے دیگر عازمین نے بھی اپنی ویڈیوز بنائی تھیں اور تصاویر کھینچی تھیں کیونکہ ہر انسان ہی چاہتا ہے کہ اُس کے پاس یادگار لمحات تصاویر کی شکل میں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دورانِ حج، میں نے اور میری اہلیہ ندا نے جو عبادات کیں، وہ ہمارا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے، دوسرے لوگوں کو اس بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں۔ یاسر نواز نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے حج کی ہماری تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کیں، مجھے اُن کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔