شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا

06-26-2024

(لاہور نیوز) شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا۔

لیسکو کے ترسیلی نظام کے مستحکم ہونے کے دعوے ہوا ہو گئے، بوسیدہ اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز پٹاخوں کی طرح پھٹنے لگے۔ ذرائع کے مطابق روزانہ ہر سب ڈویژن میں 2 سے 3 ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات  موصول ہو رہی ہیں، ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے، لیسکو کا عملہ انفرادی شکایت کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3 ہزار 750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 250 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔