کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ، سیشن جج لاہور کا نوٹس

06-26-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ہوگئیں ، سپرنٹنڈنٹ جیل نےسیشن جج کوادویات کی فہرست دیتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کی بڑی جیلوں میں ایک ہے جہاں پر قیدیوں کے علاج کیلئے ادویات ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جیل حکام کو  ملزمان کے علاج میں مشکل کا سامنا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل ہسپتال میں ملزموں کو دی جانے والی ادویات ختم ہوچکی ہیں اور ان کو ملزمان کےعلاج میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیشن جج لاہور نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی ادویات ختم ہونے اور محکمہ ہیلتھ کے ادویات فراہم نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔ سیشن جج لاہور نے کہا کہ قیدیوں وحراستی ملزموں کےاستعمال کی ادویات فوری فراہم کی جائیں۔