مایا علی کی سبز جوڑے میں دلکش اداؤں کی سوشل میڈیا پر دھوم

06-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سبز جوڑے میں دلکش اداؤں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے سبز رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور جوڑے سے میچنگ چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں، گہرا میک اور میچنگ جیولری میں اداکارہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہو رہا ہے۔ مایا علی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "تیرے خیالوں میں" تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کے خیالوں میں گم ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں دھوم مچا  دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ مایا علی کی خوبصورتی کی دل کھول کر تعریفیں کر رہے ہیں۔