برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی، انڈوں کے نرخ برقرار

06-26-2024

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت23 روپے کلو سستا ہو گیا۔

لاہورمیں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 354روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 235روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 244روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کیا گیا ہے۔